سوات میں حساس مقامات پر پولیس کا انسداد دہشتگردی کی خصوصی مشقیں شروع
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں تمام اہم اور حساس وعوامی مقامات پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی مشقوں کی ریہرسل شروع کردیا گیا ہے اعلی پولیس افسران DSP سیدو شریف سرکل پیر سید خان کی زیر نگرانی میں SHOs نے مختلف تھانہ جات کے حدود میں ،پولیس سپیشل کمانڈوز RRF ٹروپس،ایلیٹ کمانڈوزٹروپس،BDS یونٹ ،پولیس کے بکتر بند دستوں نے نمایاں حصہ لیا۔پولیس کے اسپیشل کمانڈوزRRF اور ایلیٹ کے دستوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور محصور عوام کو بہ حفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو مشن کا عملی مظاہرہ کیا۔عوام نے پولیس کے انسداد دہشتگردی کے لیے کی جانے والی مشقوں کو انتہائی اہم قراردیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ زمانہ آمن میں کی جانے والی سخت اور پر مشقت انسداد دہشتگردی مشقیں ہی عملی میدان میں فورسزز کو اہم اور نمایاں فوائد دیتی ہے ۔جس سے موافق حالات کے رخ کا دھارا بھی کوشش کرتے ہوئے موڑا جا سکتا ہے۔ملکی حالات کے تناظر میں فورسزز کے ٹریننگ اور ان کی سرجیکل فائٹنگ پاور کو مزیدبہتر بنانے کے لیے مختلف ایڈوانس کورسزز بھی جاری ہیں۔