آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں خواتین گداگروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

سوات پولیس نے عوامی شکایات اور بڑھتی ہوئی گداگری کی روک تھام کے لیے سرکل سٹی اور بریکوٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خواتین اور بچوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں مقامی اور غیر مقامی پیشہ ور بھکاری شامل ہیں، جو گداگری کے ذریعے عوام کو لوٹنے میں ملوث تھے۔

پولیس حکام کے مطابق، تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ سوات پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم معاشرے میں پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button