سوات میں روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کا عمل جاری ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جواد علی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈائریکٹر محکمہ فوڈ محمد زبیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع سوات جواد علی کا مینگورہ بازار سمیت خصوصاً بائی پاس پر مختلف ہوٹلوں، نانباؤں اور جنرل سٹور کے دکانوں پر اچانک چھاپہ،اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش کے فروخت سے متعلق معلومات حاصل کی جبکہ زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔جواد خان نے ساتھ ہی دکانداروں کو خبردار کیا کہ سرکاری نرخوں پر عوام کو اشیاء خوردونوش سرکاری قمیت پر فراہم کرنا ہوگا جبکہ سرکاری نرخنامہ کو بھی آویزاں کرنا ہے تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا ان کو ہر قیمت پر سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کے شکایات ہوں تو ہمارے دفتر سے فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ فوڈ کے چھاپوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائی جارہی ہے۔