سوات میں سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ڈی آئی جی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن عبدالغفورآفریدی نے کہاہے کہ سوات میں سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔سازی عناصر کی جانب سے سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے اور بہت جلد اس میں کامیابی مل جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات اور دیر میں سیاحوں کو لوٹنے کے بعد پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی ہے اور ماہر آفسیران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔تمام شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں اور بہت جلد اس واقعات میں ملوث افراد کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی سوات کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش لگا ہے اور سیاح مسلسل سوات کا رخ کررہے ہیں۔پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ان کی نگرانی اور تحفظ کے لئے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں اور ہم سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سوات آئیں اور بلاخوف وخطر یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو۔