آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں طالبان کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے، سوات قومی جرگہ کا انکشاف

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات قومی جرگہ نے انکشاف کیا ہے کہ سوات میں طالبان کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے،کچھ قوتیں پہاڑوں میں مقیم گجر برادری کو اس بات پر مجبورکر رہے ہیں کہ وہ طالبان کو اپنے پاس رکھے،چائے روٹی اور اسلحہ کا بندوبست ہم کریں گے۔سوات قومی جرگہ کے مشر مختیار خان یوسف زئی نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ سوات قومی جرگہ کے فیس بک پیج سے بھی شئیر کی جا چکی ہے، ویڈیو میں مختیار خان یوسف زئی کہتے ہیں کہ کچھ قوتیں دوبارہ طالبان کو سوات میں منظم کر رہی ہے، اور گجر برادری کو اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ طالبان کو رہنے کی جگہ دیں، مختیار خان کے مطابق شاہ ڈھیرئی میں گجر برادری کے چند مشران کو جمع کیا گیا تھا اور ان سے یہ کہا گیا تھا کہ ہم طالبان کو دوبارہ لا رہے ہیں آپ ان کو جگہ دیں۔ جس پر گجر برادری نے  صاف انکار کیا ہے اورسوات قومی جرگہ سے رابطہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر زاہد خان جو قومی جرگہ کے مشر ہے نے پوسٹ اپلوڈ کی تھی کہ گجر برادری کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ طالبان کو رہنے کی جگہ دیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button