سوات میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 122 کلو غیر معیاری قیمہ اور چکن تلف، ریسٹورنٹ کو جرمانہ

سوات : خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع سوات میں کارروائیاں کرتے ہوئے 122 کلوگرام غیر معیاری قیمہ اور چکن بائی پراڈکٹس قبضے میں لے کر تلف کردیں، جبکہ زائد المیعاد بریڈ فروخت کرنے پر ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو جرمانہ عائد کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیم ون اور ٹیم ٹو نے ضلع بھر میں چکن، گوشت اور قیمہ فروخت کرنے والے کاروباری مراکز اور گوداموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران مختلف گوداموں سے 122 کلوگرام غیر معیاری قیمہ اور چکن بائی پراڈکٹس برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔
اتھارٹی کے مطابق ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے زائد المیعاد بریڈ بھی برآمد ہوئی، جس پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ضلع بھر میں معائنے اور کارروائیاں جاری رکھیں



