آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں قائم انڈسٹریز کے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، میئر شاہد علی خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سٹی کونسل بابوزئی کے میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ سوات میں قائم انڈسٹریز کے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے تاکہ روزگار کا پہیہ چل سکے اور مزدور اپنے لئے رزق حلال کما سکے، انڈسٹریز کی زبوں حالی سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہونگے اور ان کا اثر غریب عوام پر براہ راست پڑے گا اس ضمن میں ہماری کوشش ہو گی کہ انڈسٹریز مالکان کوریلیف فراہم ہو سکے، سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ اُنکے جائز مطالبات کو ہر فورم پر اُجاگر کرینگے، وہ گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت صدر سید نسیم الرحمان کر رہے تھے، اس موقع پر صدر سید نسیم الرحمان نے میئر شاہد علی خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ نویکلے، تختہ بند بجلی فیڈر پر غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث انڈسٹریز تباہی کے دہانے پر ہے اور بہت جلد قائم فیکٹریاں بجلی بندش کے باعث بند ہونے والی ہے اگر حکومت اور واپڈا نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو ہزاروں مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے جس پر میئر سٹی شاہد علی خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ نویکلے تختہ بند بجلی فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بہت جلد وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کرینگے اور انہیں تحریر ی طور پرانڈسٹری  مالکان کے مسائل سے آگاہ کرینگے، اس حوالے سے ایس ای واپڈا کے ساتھ بھی ملاقات کی جائے گی اور انہیں انڈسٹری مالکان کی تشویش سے آگاہ کرینگے، پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ محمود خان کو آگاہ کرینگے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جو بھی ہو سکے گا کرینگے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا اور محکمہ سوئی گیس مافیا ز میں تبدیل ہو چکے ہیں اُن کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا بصورت دیگر ہم راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ فیڈر چار کے قیام سے تختہ بند نویکلے فیڈر پر لوڈ کم ہو گا،انڈسٹریز مالکان کی جانب سے جو تجاویز دئیے گئے ہیں ان پر عمل کیا جائیگا اور اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button