سوات میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج،تحریک انصاف کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔19جولائی 2017ء )سوات میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ختم کردیا،مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں سوات کی تاجر برادری کی کال پر احتجاجی مظاہرہ ہوا،جس میں سول سو سائٹی،سماجی تنظیموں،مختلف سیاسی پارٹیوں،ہوٹل ایسوسی ایشن سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی،احتجاجی مظاہرہ اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جب تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں نے امیر مقام اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی،تحریک انصاف کے کارکنوں کا موقف تھا کہ بازار کے صدر نے امیر مقام اور مرکزی حکومت کے خلاف کوئی بات نہیں کی صرف تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،شدید ہنگامہ آرائی کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا گیا اور سٹیج،لاؤڈ سپیکر و دیگر سازوسامان بھی ہٹا دے گئے ۔