آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں لینڈ مافیا نے کروڑوں کی اراضی ضبط کرلی،متاثرہ شخص نے میڈیا کا سہارا لے لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملابابا مینگورہ کے رہائشی عطا ء اللہ نے کہا ہے کہ میرے ساتھ دھوکہ کیا گیا، مجھے انصاف دیا جائے، اراضی کے لین دین میں کروڑوں لیئے گئے اور اراضی میرے نام نہ ہوئی سودا کرنے والے بھی مکر گئے ہیں کبھی کچھ اور کبھی کچھ کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مینگورہ ملا بابا کے رہائیشی عطاء اللہ خان نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اڈیگرام کے اکبر حسین ودان بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ سید انور ساکن گلکدہ سے 92 کنال اراضی کا سودا کیا جس کا خسرہ نمبر 1735 الگ جگہ دکھایا گیا اور اصل جگہ چھپایا گیا 32 لاکھ ڈاؤن پیمنٹ بھی ہوئی دوسری قسط میں 73 لاکھ جمع کیا اور 75 لاکھ کمیشن میں دیا اب مسئلہ یہ ہے کہ نہ اراضی مل رہی ہے اور نہ ہی انتقالات اصل دستاویزات بھی بارگین صدر حاجی بابا کے پاس پڑے ہیں اور میرا خسرہ نمبر 1735 کسی اور کے نام رجسٹرڈ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے لاتا ہوں تو دھمکیاں ملتی ہے اب تو دھمکیاں ملنے کی بھی حد ہوگئی کہتے ہیں اراضی بھی ہماری ہے اور حکومت بھی جہاں جانا چاہتے جاؤاب ہم کہاں جائے ہم نے تو جرگے کیئے، پولیس کے پاس گئے لیکن کہیں سے بھی سے بھی انصاف نہیں ملا تب آکے میڈیا کے سامنے فریاد کرتے ہیں کہ ہماری فریاد ایوان بلا اور اعلی حکام تک پہچایا جائے تاکہ ہمیں انصاف دیا جائیانہوں نے کہا کہ سید انور، سید نواب ولد میاں سید واحدکے سی ڈی آر چیک کیئے جائیں تو حقیقت سامنے آجائیگی انہوں نے کہا کہ اس کے بیک گراؤنڈ پر کافی لوگ ہیں جن کے میں نام نہیں لینا چاہتا ان سے درخواست ہے کہ ثالثی کا کردار ادا کیا جائے اور مدینہ کی دعویدار حکمرانو ں سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ انتظامیہ بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے لوگوں کو راستے بند کرنا پھر اونے پونے ان سے انتقالات لینا بلیک میلنگ ہے 1578 نمبر خسرہ دکھایا گیا اور 1735 لکھا گیا ہے اول سے اخر تک پلین گیم کھیلا گیا ہے لہذا حکومت وقت، انتظامیہ اور اعلی حکام ہمیں انصاف فراہم کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button