سوات میں موسم سرد ہوگیا،گرم ملبوسات کا استعمال شروع
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔
مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں اتوار کے روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ کالام اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برف باری ہوری ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں موس سرد ہوگیا ہے ۔ موسم سرد ہونے کے بعد لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے اور پھنکے بند کردئے ہیں۔
کالام کے مقامی لوگوں کے مطابق بالائی پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے جس سے بالائی علاقوں میں سردی کا زور زیادہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی ضلع بھر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مینگورہ میں کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام اور مالم جبہ میں 14 اور مہوڈنڈ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔