آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں پانچ سال بعد دھماکہ،سرچ آپریشن میں متعدد مشکوک افراد گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :04جنوری2018ء)سوات میں پانچ سال بعد خودکش دھماکہ،علاقہ میں خوف وہراس جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بدستور جاری،گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی یونٹ کے قریب سپورٹس ایریا میں والی بال کھیلتے ہوئے فوجی جوانوں پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں ایک کیپٹن سمیت گیارہ فوجی جوان شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل کبل اور چارباغ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، سیکورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خودکش دھماکہ میں ملوث شخص کی شناخت بھی کی جا رہی ہے، خودکش دھماکہ کے بعد ضلع بھر میں دوسرے روز بھی چیک پوائنٹس اور داخلی علاقوں میں چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کا خودکش دھماکہ سوات میں پانچ سالوں کے بعد بڑا دھماکہ تھا ،گیارہ جنوری2013 کو تبلیغی مرکز میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے بائیس افراد جاں بحق اور ستر سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button