آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں چوری کے متعدد واقعات، خواتین چوروں کی ضمانت، عوام میں تشویش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں چوری کے متعدد واقعات نے عوام میں تشویش کی لہر پیدا کردی، گزشتہ ایک دو مہینے کے دوران چوری کی وارداتوں میں نقدی اور سونا لوٹ لئے گئے۔ سیدو شریف میں چوری کرتے ہوئے تین خواتین پکڑی کی گئی جن پر پولیس تشدد کے بعد ضمانت مل گئی۔ اسی طرح مینگورہ کے محلہ لنڈیکس میں انجینئر عمران کے گھر سے نامعلوم چور گیارہ لاکھ روپے نقد اور چھ تولے سونا لے کر فرار ہوئے، علاقہ گنبد میرہ میں دسمبر کے مہینے میں عمران زیب نامی شخص کے گھر سے نامعلوم چور اسی ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے علاقہ گنبد میرہ میں ایک مکان سے پانچ تولے سونا اور تیس ہزار روپے بھی چوری ہوئے۔
ان سب واقعات کی مختلف پولیس اسٹیشنوں میں رپورٹ بھی درج ہوچکے ہیں لیکن تا حال کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا، ماسوائے سیدو شریف میں تین خواتین چوروں کو جنہیں پولیس نے اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ضمانت دلوادی اور مالک مکان نے کیس واپس لے کر چور خواتین کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام چوریوں کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات تیز کردی ہے لیکن ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ۔
مصدقہ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سیدو شریف کے واقعے میں معطل پولیس اہلکاروں کی دوبارہ بحالی کے لئے پولیس نے چودی شدہ گھر کے مالک پر بھی دباو ڈالا ہے جس کے باعث اس نے اپنا کیس واپس لے کر چور خواتین سے راضی نامہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے مبینہ طور پر پولیس اپنے پیٹی بندھ بھائیوں کو بحال کرنے کے لئے گیم کھیل رہی ہوں اور آئندہ چند دنوں میں چور خواتین کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے اُن سے یہ کہلوایا جائے کہ ہم نے پولیس کو معاف کردیا ہے اور درج ایف آئی آر واپس لے لی ہے۔
چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات اور گرفتار خواتین چوروں کی ضمانت نے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ بظاہر لگ ایسے رہا ہے جیسے یہ تمام واقعات پولیس کی پشست پناہی میں ہو رہے ہیں، اگر پولیس اپنا کام ٹھیک طریقے سے کرتی تو اب تک ان واقعات کی روک تھام ہو جاتی اور گرفتار خواتین کو ضمانت نہیں ملتی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button