آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،نعیم اختر خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29ستمبر2017ء )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے سیکرٹری نعیم اختر خان نے کہا ہے کہ سوات میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ،ہسپتال میں عملہ متحرک اور تمام تر وسائل دستیاب ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ایچ او غلام رحمانی ، ایم ایس سیدو ہسپتال ، اے سی بابوزئی شہاب محمدخان ، ڈاکٹر واصل خان ، پریس کلب کے چےئرمین شہزاد عالم اور حضرت بلال بھی موجود تھے ، اس موقع پر ایم ایس سیدو نے نعیم اختر خان کو ڈینگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہاکہ دو ہزار تیرہ میں ڈینگی کے 5190 ، دو ہزار چودہ میں 290 ، دوہزار پندرہ میں تینتیس ، سولہ میں ستر کیس جبکہ امسال ایک بھی رپورٹ نہیں ہوا ، اس موقع پر نعیم اختر نے کہاکہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے سہولیات اور وسائل موجود اور عملہ متحرک ہے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبح سورج نکلتے وقت اور شام ڈھلتے وقت احتیاط برتیں اور اپنے جسم کو ڈھانپ کر رکھیں اس موقع پر انہوں نے اے سی بابوزئی کو ہدایت کی کہ وہ عوامی آگاہی مہم میں تیزی لائیں اور یوسی اور ویلیج کونسلوں کی سطح پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے میٹنگز اور سیمینار کا انعقاد یقینی بنائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button