آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں کرپٹ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11دسمبر2017ء )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اُن کی مثال نہیں ملتی۔صوبائی حکومت نے موثرقانون سازی کے ذریعے ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جہاں وزیراعلیٰ سمیت کسی بھی وزیراورسرکاری عہدیدار کا احتساب ممکن ہوگیاہے۔وہ اتوار کے روز بحرین میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے کے بنیادی شعبوں جیسی سیاحت میں اربوں روپے کے جو منصوبے مکمل کر رہی ہے ان کی نتائج میں نہ صرف ہزاروں لاکھوں لوگوں کو با عزت روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ صوبے اور ملک کی معیشت پربھی خوشگوارنتائج مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے افسران اور اہلکارخود کوعوام کا خادم سمجھ کر اُن کے مسائل حل کریں اور ان کو شکایت کا موقع نہ دیں بصورت دیگر ضلع بدرکئے جائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button