آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23مارچ2018) یوم پاکستان پر سوات کی فضاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کی نعروں سے گونج اٹھی ، تمام سیاسی پارٹیاں ، سول سوسائٹی اور تمام تنظیمیں متحد ، جگہ جگہ پر تقریبات ، ملک بھر کی طرح سوات میں بھی 78ویں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا اور مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سوات کی فضاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کی نعروں سے گونج اُٹھی ،اس حوالے سے بڑی تقریب ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان تھے ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود ، ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائر ڈ واحد محمود ، کرنل عرفان ، تحصیل ناطم بابوزئی اکرام خان سمیت بڑی تعداد میں سکول کے بچے اور بچیوں ، سول سوسائٹی اور تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ، اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہے اور اسکی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اسکی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دینگے ، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے ہر ممکن قربانی کا عزم کیا گیا ، اس طرح کانجوں ایئر پورٹ ، شریف آباد ، خوازہ خیلہ ، کبل توتانوبانڈئی اور دیگر مقامات پر بھی یوم پاکستان تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button