آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: نجی امتحانی مراکز سرکاری سکولز و کالجز میں منتقل، میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کی رول نمبر سلپس دوبارہ جاری

سوات: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے مطابق میٹرک سالانہ (اول) امتحان 2025 کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔ صوبائی حکومت کی حالیہ ہدایات کی روشنی میں تمام نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز کو قریبی سرکاری اسکولز اور کالجز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
امتحانی مراکز میں اس تبدیلی کے باعث پہلے سے جاری شدہ تمام رول نمبر سلپس منسوخ کر دی گئی ہیں، اور طلبہ کے لیے نئی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔
سوات بورڈ کے ترجمان کے مطابق ریگولر طلبہ اپنی نئی رول نمبر سلپ متعلقہ اسکول سے حاصل کریں، جب کہ پرائیویٹ طلبہ سوات بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں