آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: ولی آباد میں دریائے سوات سے چھ سالہ بچی کی لاش برآمد

سوات (زما سوات) – چارباغ کے علاقے ولی آباد سے چھ سالہ بچی ریشمہ کی لاش دریائے سوات سے برآمد کر لی گئی۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی سوات کنٹرول روم نے فوری طور پر ریسکیو غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈوبی ہوئی بچی کی جسد خاکی دریائے سوات سے نکال لی۔ اس کے بعد لاش کو تحصیل ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا جہاں مزید ضروری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کے ڈوبنے کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں، اور متعلقہ حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔