آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پریس کلب کے انتخابات مکمل،سعیدالرحمن چئیر مین، نیاز احمد خان جنرل سیکرٹری منتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، سعید الرحمن چیئرمین،نیاز احمد خان جنرل سیکرٹری، یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی اور جنرل سیکرٹری سلیم اطہر اتفاق رائے منتخب ہو گئے۔سوات پریس کلب، یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نئے کابینے عمل میں لائے گئے، گزشتہ روز الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی کے صدارت میں سوات پریس کلب میں جنرل کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پریس کلب کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اجلاس میں الیکشن کمیٹی  کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی نے سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نئے کابینوں کا اعلان کردیا جس پریس کلب کے ممبران نے متفقہ طور پر اطمینان کا اظہار کیا، جس کے مطابق سوات پریس کلب کے چیئرمین سعید الرحمن، وائس چیئرمین حضرت علی باچہ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیراز خان، جائنٹ سیکرٹری شوکت علی اور فنانس سیکرٹری ناصر عالم منتخب ہوئے، یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، نائب صدر فضل خالق خان، جنرل سیکرٹری سلیم اطہر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید میر خانخیل، جائنٹ عصمت علی اخون جبکہ فنانس سیکرٹری افتخار علی منتخب ہوئے، گورننگ باڈی کے ممبران حضرت بلال ماما جی، فضل رحیم خان، شیرین زادہ،غفور خان عادل اور خورشید عمران منتخب ہوئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی، نومنتخب چیئرمین پریس کلب سعید الرحمن، نومنتخب صدر یونین آف جرنلسٹس محبوب علی، نومنتخب جنرل سیکرٹری سوات پریس کلب نیاز احمد خان، فضل رحیم خان، فیاض ظفر، شیرین زادہ، شہاب الدین، فضل خالق خان اور سلیمان یوسفزئی نے کہا کہ نومنتخب عہدیدار پریس کلب کے فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور ساتھیوں کے اعتماد پر بھرپور اتریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ مل کر پریس کلب کے مسائل حل کریں گے اور پریس کلب کے ترقی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا، سوات پریس کلب کے نومتنخب کابینہ نے سینئر صحافی حاجی حضرت بلال ماماجی سے حلف لے لیا، اس موقع پر پریس کلب کے نومنتخب چیئرمین سعید الرحمن نے جنرل کونسل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات پریس کلب تمام صحافیوں کا گھر ہے، پریس کلب میں تمام معزز ممبران کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، پریس کلب کے تمام ممبران کو درپیش مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے تمام کابینہ مشترکہ طور پر فیصلے کریں گے، ان کا مقصد پریس کلب کے صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دلانا ہے جو کہ مشترکہ طور پر انکا حل نکالیں گے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریس کلب سے باہر تمام اہل صحافیوں کو ممبر شپ پریس کلب آئین کے مطابق دیئے جائیں گے، انہوں نے پریس کلب کے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پر اور ان کے کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button