سوات پریس کلب کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات، صحت یابی پر مبارکباد

سوات: سوات پریس کلب کے وفد نے چیئرمین فضل رحیم خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صحت یابی کے بعد دوبارہ سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔
وفد میں وائس چیئرمین عمر فاروق خان، جنرل سیکرٹری عدنان باچا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری (یونین) خواجہ عرفان، سینئر صحافی سید شہاب الدین، نیاز احمد خان، سلیم اطہر، شفیع اللہ اور برکت علی شامل تھے۔
اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر سوات کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی مکمل صحت، کامیابی اور عوامی خدمت کے سفر میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے سوات پریس کلب کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کا تعاون اور مثبت کردار معاشرے کی ترقی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم ہے۔



