سوات پولیس: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے
سوات (زما سوات): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات ناصر محمود نے سوات کے مختلف تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کے تبادلوں کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق تبادلوں کا عمل میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، اور تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے نئے تعیناتی مقامات پر فوری طور پر چارج سنبھال لیں۔
نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کی فہرست درج ذیل ہے:
• مجبیب عالم خان: ایس ایچ او مینگورہ
• فضل رحیم خان: ایس ایچ او رحیم آباد
• حیات خان: ایس ایچ او کانجو
• گوہر علی: ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی
• فضل رحیم: ایس ایچ او خوازہ خیلہ
• حبیب سید: ایس ایچ او مدین
• کیڈٹ زاہد: ایس ایچ او فتح پور
• عزیز خان: ایس ایچ او اتروڑ
• بخت اللہ: ایس ایچ او شکردرہ
• سید رحمن: ایس ایچ او شموزئی
• علی باچا: ایس ایچ او غالیگے
• روشن علی: ایس ایچ او سیدو شریف
• نثار الدین: ایس ایچ او کالام
• شریف اللہ: ایس ایچ او ملم جبہ
• جاوید اقبال: ایس ایچ او کالاکوٹ
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا مقصد پولیس نظام کو مزید فعال بنانا اور عوام کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔