سوات پولیس کا سپیشل سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں سوات پولیس نے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کی سربراہی میں مٹہ، چپریال، کبل، شاہ ڈھیری اور کانجو میں وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا ہے۔سرچ آپریشن میں ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی آپر سوات درویش خان، ایلیٹ فورس، فرنٹیر ریزرو فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، ڈسٹرکٹ پولیس اور لیڈیزپولیس پر مشتمل پولیس آفسران و جوانان نے حصہ لیا۔
سپیشل سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر 759پولیس اہلکاروں اور 19لیڈیز پولیس کانسٹیبلان اور افسران نے حصہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی اور ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے خود سپیشل سرچ آپریشن کے لئے مختص کئے گئے جگہوں کا معائنہ کیا اور سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے کہا کہ ضلع سوات میں امن کی بحالی میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کی بدولت آج ضلع بھر میں امن قائم ہے۔