سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سوات پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی اُو مٹہ شوکت خان، ایس ایچ اُو مٹہ محمد حلیم نے ناکہ بندی کے دوران تلاشی لی گئی۔چیکنگ کے دوران گاڑی میں بیٹھی خاتون سے 950گرام چرس بر آمد کی گئی اور عابد اللہ،مسماۃ (ا) کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ملزم عبید ولد زڑہ ور سکنہ کالاکوٹ اور فواد ولد بخت زمین سکنہ کالاکوٹ کے قبضے سے 3 لیٹر دیسی شرا ب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مینگورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش پرویز علی ولد اکبر خان ساکن خواجہ آباد کے قبضے 115گرام ہیروئین برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔تھانہ منگلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اجمل شاہ ولد شہر یار ساکن گداکوٹ کو گرفتار کرلیا۔ کوکارئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض علی ولد محمد علی سکنہ محلہ کوزہ آڈہ کوکاریئ کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔