آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پولیس کی بڑی کاروائی، 11عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور 368گرام آئس برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ آفراد کے خلاف جاری آپریشن میں تھانہ کبل پولیس کا ڈی ایس پی بادشاہ حضرت اور ایس ایچ اُو کبل اعجاز خان کی سربراہی میں بڑی کاروائی کی گئی۔ تھانہ کبل کے حدود سے سرقہ شدہ 11عدد موٹر سائیکل برآمد کرکے دو ملزمان انور رحمان ولد شاہ جی رحمان اور عاشق رحمان ولد تاج رحمان سکنہ خوشحال پٹے سربالا اسبنڑ ضلع دیر لوئر کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ کبل پولیس کے اے ایس آئی حبیب الرحمان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت بمقام گارڈ چوک کبل میں کھڑی جیپ نمبریBF-4748 سندھ جس میں چار بندے سوار تھے، دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 368گرام آئس، 12عدد چھریاں، ایک عدد ٹوک اور 9لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں شوکت علی ولد سلطان روم سکنہ بر کانجو، صابر محمد ولد روخان سید سکنہ گل جبہ کبل، زیور شاہ ولد امیر دوست خان سکنہ فضاگٹ مینگورہ اور حسین شاہ ولد سید شاہ سکنہ ہاتھیان لوند خوڑ شامل ہیں، گرفتار ملزما ن کے خلاف تھانہ کبل میں منشیات ایکٹ11CKPCNSA، 15AAجبکہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف 381A-34تھانہ کبل  مقدمات درج کرلئے گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button