آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 مئی 2018ء)ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن جسمیں بندوق 25عدد،کلاشنکوف3عدد،پستول60 عدد،کارتوس1230عدد برامد کی،مکان کرایہ دارایکٹ میں121ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں45ایف آئی آردرج کی گئی ۔جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔جسمیں88.5کلو گرام چرس ، ہیروئن2000گرام ،افیون15گرام،آئس6گرام،430لیٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ جرائم پیشہ اور اوارہ گردی میں2037مشتبہ افراد گرفتارکی اسی دوارن12اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیا۔ DPO سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواپولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے ملکی بقا سلامتی اورامن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button