آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ڈاکٹر ندا اقبال نے بطور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی چارج سنبھال لیا

سوات (نمائندہ خصوصی) تحصیل بابوزئی میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال نے اپنے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔

ڈاکٹر ندا اقبال نے چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دفتر کے دیگر عملے سے ملاقات کی، جہاں انتظامی امور، جاری سرکاری سرگرمیوں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل بابوزئی میں قانون کی بالادستی، شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button