سوات ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کا محمد امین سے ملاقات
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30اپریل2018)سوات ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین سے ملاقات ، ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے کیمسٹوں کی تشویش سے آگاہ کر دیا ، محمد امین نے مسئلہ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرا دی ، گزشتہ روز سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال کی قیادت میں عہدیداروں کے وفد نے جماعت اسلامی سوات کے امیر و سابق ایم پی اے محمد امین سے الخدمت الاسلامیہ بنڑ میں تفصیلی ملاقات کی اور انہیں ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے کیمسٹوں کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 9 ۔ 10 اور ڈرگ ایکٹ 1976 بحال کیا جائے اور لائسنسوں کی تاحیات رینول کی جائے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہم اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں تاکہ ممبران اسمبلی متفقہ طور پر اسمبلی فلور پر یہ اہم مسئلہ اُٹھا کر اسے حل کریں اور ملاکنڈ ڈویژن کے 15000 کیمسٹوں کی تشویش کو ختم کریں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کو بھی تمام صورتحال سے بار بار آگاہ کیا ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد امین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے ہم اپ لوگوں کے جائز مطالبات کے حق میں ہے اور اس سلسلے میں ہم صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عنایت اللہ خان سے بہت جلد وقت لیں گے اورکیمسٹ ایسوسی ایشن کی ملاقات کرائیں گے اور ان کو تشویش سے آگاہ کیا جائے گا ۔