سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اپنے دفتر پہنچ گئے اور سرکاری ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث زیرِ علاج تھے۔ صحت یابی کے بعد پیر کے روز دفتر آمد پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سلیم جان مروت نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، ان سے مختلف انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنی علالت کے دوران صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، اہلکاروں اور ضلع سوات کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاؤں اور نیک تمناؤں نے انہیں حوصلہ دیا۔

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مکمل صحت، تندرستی اور عوامی خدمت کے سفر میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

Show More
Back to top button