آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کالام اور فتح پور کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ، تیسرے ضلع کی تحریک کی دھمکی

سوات: کوہستان قومی امن جرگہ کے زیرِ اہتمام سوات کی مجوزہ تقسیم کے خلاف سوات پریس کلب میں ایک جرگہ منعقد ہوا، جس میں تحصیل بحرین، خوازہ خیلہ اور چارباغ کے مشران، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، امن جرگہ کے ارکان اور منتظمین نے شرکت کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ وہ کالام کو تحصیل کا درجہ دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جبکہ فتح پور کو بھی تحصیل بنانے سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر باغ ڈھری کو ہیڈکوارٹر کا درجہ نہیں دیا جاتا تو مطالبہ ہے کہ تینوں تحصیلوں کو برابری کی بنیاد پر مشترکہ ہیڈکوارٹر دیا جائے، اور جس دفتر کے لیے جو علاقہ موزوں ہو وہاں قیام عمل میں لایا جائے۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے واضح کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو عوام تیسرے ضلع کے قیام کے لیے تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔ شرکاء نے جرگے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے وہ متحد ہو کر ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button