آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کالاکوٹ میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ملزم گرفتار

سوات (نمائندہ خصوصی) تھانہ کالاکوٹ کی حدود میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فاضل بیگ گھڑی کے رہائشی محمد ایوب نے اپنی سگی بہن مسماۃ (ز) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ کالاکوٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، تاہم تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔



