آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کالج کالونی میں اسکول وین میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سوات:تحصیل بابوزئی کے علاقے کالج کالونی میں اسکول وین میں اچانک آگ لگ گئی، تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھا دی۔ وین کے مالک فضل، سکنہ بریکوٹ ہیں، جن کی گاڑی کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔