آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کا ڈبل شاہ گرفتار کرلیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں لوگوں سے ایک ارب سے زائد روپے لوٹنے والے سوات کے ڈبل شاہ ثناء اللہ ساکن توتانو بانڈئی تحصیل کبل کو گرفتار کرلیا۔ سوات کے ڈبل شاہ چند سالوں سے ایس ایس مارکیٹنگ کے نام پر لوگوں سے رقم لے کر ما ہانہ منافع دیا کرتے تھے۔ چند ماہ پہلے موبائل بند کرکے فرار ہوگئے۔ ڈبل شاہ کے خلاف چند افراد نے تھانہ مینگورہ میں ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔ حکومت نے اس کا نام ”ای سی ایل“ میں بھی ڈالا تھا۔ ایک اطلاع پر گذشتہ روز مینگورہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ ایک روزہ ریمانڈ کے بعد اس کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا، جہاں مجسٹریٹ نے اس کو جیل بھیج دیا۔