آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کبل نویکلے میں دکان کے اندر سلینڈر دھماکہ، چار افراد شدید زخمی

سوات: تحصیل کبل کے علاقے نویکلے میں دکان کے اندر گیس سلینڈر دھماکے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 46 سالہ سلیمان، 20 سالہ حسین، 21 سالہ نعیم، اور 16 سالہ محمد سلیمان شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے فوری طور پر مزید علاج کے لیے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button