آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: کبل پولیس کی کارروائی، ٹمبر سمگلنگ کی کوشش ناکام، قیمتی دیار کی لکڑی برآمد

سوات کے علاقے تروکے قلاگے میں پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی دورانِ ناکہ بندی عمل میں لائی گئی۔

تھانہ کبل کے ایس ایچ او حیات خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے دو ڈاٹسن گاڑیوں سے 120 عدد قیمتی دیار کے سلیپر نما تختے برآمد کیے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد صدیق ولد عزیزالرحمان ساکن تیمرگرہ اور انور رشید ولد جلات ساکن خال دیر اپر کے طور پر ہوئی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button