آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات : کورونا وائرس کے236 کیسز رپورٹ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد236 ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 236 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 135 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں اتوار کے روز مزید 18 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوروانا وائرس سے اب تک تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اسی طرح 76 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں آئے ہیں۔