آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات : کورونا کے مریضوں کی تعداد337 ہوگئی، 93 افراد صحت یاب
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 15افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد337ہوگئی۔ مزید چار افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد کل 93 افراد کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں مزید 15 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جن کا تعلق بریکوٹ،سیدو شریف،برہ بانڈئی،امانکوٹ،لنڈیکس ،قمبر اور اوڈیگرام سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں کورونا کے کل 1689کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1148 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 47افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ،اسی طرح157 افراد کے ٹیسٹ سیمپلز ٹرانزٹ میں ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید چار افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر 93 افراد صحت یاب جبکہ21 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔