آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کورونا کے مزید25 شکار،22 افراد صحت یاب ہو گئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید25 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مزید22 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں مزید25 افراد جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد455 تک پہنچ گئی ۔محکمہ صحت کے مطابق مزید22 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر 160 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 2257 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 1561 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 241 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ ضلع بھر میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔