سوات: کوزہ بانڈئی میں گھریلو تنازع پر مبینہ فائرنگ، باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

سوات: تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں مبینہ گھریلو تنازع پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابراہیم نامی شخص نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے دوران گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے عزیز احمد کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے مقتول کی لاش سیدو شریف ہسپتال منتقل کردی، جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More
Back to top button