آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کوزہ درشخیلہ میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق، 6 زخمی

سوات (زما سوات) – تحصیل مٹہ کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں رات گئے پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں دو موٹر کاروں کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق درشخیلہ سے ہے۔