آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کوٹہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55 سالہ شخص شدید زخمی

سوات کے علاقے کوٹہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص، حمدان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے فوری طور پر سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا گیا۔