سوات کی نو سالہ تائیکوانڈو چیمپئن عائشہ ایاز سوات پہنچ گئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی 9سالہ تائیکوانڈو عائشہ آیاز یواے ای میں سونے کا تمغہ لینے کے بعد سوات پہنچ گئی،عائشہ ایاز کا شاہانہ استقبال کیا گیا،ننھی تائیکوانڈوکھلاڑی نے اپنا اعزاز پاکستانی عوام کے نام کردیا،یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں منعقدہ جی2کے تائیکوانڈو چمپئن شپ کے عالمی مقابلوں میں سوات کی نو سالہ عائشہ ایاز نے پاکستان کی نمائندہ گی،اپنے باپ اور کوچ ایاز نائیک کی سرپرستی میں بھرپور تیاری کے بعد عائشہ نے 34کلوگرام کی کٹیگری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور پہلے میچ میں دبئی،دوسرے میں کرغزستان اور فائنل میچ میں برطانیہ کی کھلاڑی کو شکست دیکر پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔
عائشہ ایاز نے پہلے راؤنڈمیں پاؤں میں تکلیف کے باوجود مقابلہ جاری رکھا اور کامیابی حاصل کی،سوات پہنچنے پر عائشہ ایاز کا والہانہ استقبال کیا گیا ننھی تائیکوانڈچمپئن پر گل پاشی کی گئی اور جشن منایا گیا،اس موقع پر عائشہ نے کیک بھی کاٹا اور پورے پاکستانی قوم کی دعاؤں اور نیک خواہشات پر شکریہ اداکیا عائشہ نے کہاکہ وہ اب اولمپک کے عالمی مقابلوں کے لئے تیاری کرے گی اورپاکستان کا نام روشن کریگی،کوچ ایاز نائیک نے بھی عائشہ کو باصلاحیت کھلاڑی قراردیتے ہوئے کہاکہ عائشہ کے بعد سوات کی اور بیٹیاں بھی اب اس میدان میں آکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی،اس موقع پر عائشہ کو مختلف اعزازات بھی نوازاگیا۔