سوات کی کم عمر تائیکوانڈو چیمپئن عائشہ آیاز کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سوات: ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی سب سے کم عمر تائیکوانڈو کراٹے چیمپئن عائشہ آیاز کو قومی لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں ایک پُروقار تقریب کے دوران نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب کا انعقاد نیشنل ایوارڈ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیا گیا، جس میں چیئرمین وائس آف یوتھ اور معروف شخصیت نور عبائی نے عائشہ آیاز کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب کا انعقاد قومی لائبریری کے آڈیٹوریم میں وزیرِاعظم آفس کے قریب کیا گیا۔
عائشہ آیاز، جو تائیکوانڈو کے میدان میں اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کے باعث سوات کی پہچان بن چکی ہیں، نے کم عمری میں قومی کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ ایوارڈ تقریب کے دوران مقررین نے عائشہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اسے سوات کے نوجوانوں اور پاکستان کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔
عائشہ آیاز کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ اپنی کامیابیوں کے ذریعے پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔