آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کی کیمسٹ اور فارماسسٹ آمنے سامنے، احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے کمیسٹ برادری کی جانب سے ہڑتال کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کردیا،آئندہ ایسی صورتحال بننے پر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان بھی کردیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیانعرے لگائے اوربعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افتخارشاہ،جنرل سیکرٹری ایاز اوردیگر نے کہاکہ دو دن قبل یہاں پر کمیسٹ برادری کی جانب سے ڈرگ انسپکٹر کیخلاف احتجاج ہواجس کے دوران کمیسٹوں نے فارماسسٹ پر دکانیں بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور اس دوران نشاط چوک مینگورہ میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا جس کے بارے میں ہم نے حکام سے ملاقاتیں کیں اورانہیں صورتحال سے آگاہ کیا اوررپورٹ بھی درج کرائی مگرتاحال اس میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو ئی جس کے سبب ہماری برادری میں پریشانی پائی جاتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کوالیفائیڈ اور لائسنس یافتہ فارماسسٹ ہیں جبکہ کیمسٹ برادری والوں میں بیشتر نان کوالیفائیڈ اور یا رواجی لائسنس یافتہ ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری ایسوسی ایشن برادری کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آوازاٹھارہی ہے اور اس مقصد کیلئے ہم تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے لارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ توڑپھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کیخلاف تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو ایک قابل افسوس امر ہے،ہم انصاف کیلئے ہردرپر جائیں گے،سیاسی قائدین کو ساتھ لے کر ہرسطح پر انصاف کیلئے کوشش کریں گے،انہوں نے حکومت سے مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کرانے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لانے سمیت فارماسسٹ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ب بھی کیا،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار اور فارماسسٹ کثیرتعدادمیں موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button