آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے رہائشی کو چونا لگانے والا نائجیرین شہری گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے رہائشی سے کاروبار کےنام پر ایک کروڑ 79 لاکھ ہڑپنے والا نائجیرین شہری کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پشاورنے شکایات ملنے پرکارروائی کی جس میں ایک نائجیرین شہری کو گرفتار کیا گیا۔ نائجیرین شہری نے سوات کے رہائشی سے کاروبار کی مد میں ایک کروڑ 79 لاکھ روپے ہڑپ لئے تھے جس کے خلاف متاثرہ شہری نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button