آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے سیاحتی مقام میاندم میں تین روزہ ثقافتی میلے کا آغاز

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سیاحتی مقام میاندم میں تین روزہ رنگا رنگ ثقافتی ایونٹ’میاندم کلچرل فیسٹیول’ کا آغاز  ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ٹی ڈی سی ہوٹل میاندم میں کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ مہران خان تھے۔ افتتاحی پروگرام میں مقامی انتظامیہ کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت و سپورٹس کے حکام بھی شریک ہوئے۔ فیسٹیول کے پہلے روز سوات اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نامور اور نوجوان شعراء و ادباء نے شاعری کلام پیش کرتے ہوئے شرکاء سے داد وصول کی۔ ادبی کتابوں پر تبصرے و رونمائی بھی فیسٹیول کے پہلے روز کی گئی۔ افتتاحی پروگرام میں ضلع سوات کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے تاریخ دان صحافی فضل خالق نے علاقے کی تاریخ و ارتقاء پر جامع تبصرہ پیش کیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ فیسٹیول میں بچوں کی دلچسپی کے لئے کڈز ایریا بنایا گیا ہے جس میں پہلے دن بڑی تعداد میں بچے امڈ آئے اور مختلف گیمز میں مشغول رہے۔ فیسٹیول میں فوڈ اور ثقافتی سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مقامی ڈشز، ثقافتی لباس، مقامی جڑی بوٹیوں اور ووڈ ورک کی نمائش کی جارہی ہے۔ فیسٹیول کے ابتدائی روز مقامی افراد بشمول خواتین نے بڑی تعداد میں میلے کا رخ کیا۔ کھیلوں کے مقابلے بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں اور ابتدائی روز باکسنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب اتوار کو ہوگی

Related Articles

Loading...
Back to top button