آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کے صحافیوں کا احمد نورانی پر حملے کی شدید مذمت
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28اکتوبر2017ء )سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم اورسوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفورخان عادل نے سینئر صحافی احمد نورانی پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُسے ایک بزدلانہ اقدام قراردیاہے، ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہراوروفاقی دارالخلافہ میں بھی اگرکوئی صحافی محفوظ نہیں توپھرملک کے دیگر علاقوں میں صحافیوں کی تحفظ ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد نورانی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم نیشنل پریس کلب اوراسلام آباد کے صحافیوں کو ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔