آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کے علاقہ شموزئی گھوڑہ میں پاک فوج نے چیک پوسٹ سوات پولیس کے سپرد کردی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مئی 2018ء) سوات کے علاقہ شموزئی گھوڑہ میں پاک فوج نے چیک پوسٹ کو خالی کرکے کمانڈ سوات پولیس کے سپرد کردی، یاد رہے کہ سال 2009 میں مخدوش حالات کے پیش نظر جب پاک فوج نے ملاکنڈ ڈویژن میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو اس وقت پاک فوج نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کی تھیں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور علاقے میں مکمل آمن قائم ہونے کے بعد دس سال بعد مختلف چیک پوسٹیں ختم کرکے کمانڈ پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے اور آہستہ آہستہ تمام چیک پوسٹیں پولیس کے سپرد کردی جائیگی قیام امن کے لئے پولیس اہلکاروں سمیت پاک فو ج کے جوانوں نے لازوال قربانیا دی ہیں تاہم پولیس اور مقامی کمیو نٹی باہمی تعاون سے قیام امن کیلئے اپنی کوشش جاری رکھینگے۔