آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات کے علاقے فیض آباد میں پل کا پشتہ گرنے سے مزدور زخمی

سوات: تحصیل بابوزئی کے علاقے فیض آباد میں زیر تعمیر پل کا پشتہ گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مزدور ثناء اللّٰہ کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
زخمی مزدور کو مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



