آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے علاقے کوکارئی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم مارچ2018) پاک آرمی کے 6FF یونٹ کے زیر اہتمام سوات کے علاقے کوکارئی میں ایک روزہ فری میدیکل کیمپ کا اہتمام ، سینکڑوں مریضوں کامعائنہ اورمریضوں کو مفت دوائیاں فراہم ، گذشتہ روز سوات کے علاقے کوکارئی میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈکیل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی اور سول ڈاکٹروں نے 260 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ مریضوں کو ایک لاکھ 25ہزار روپے کے مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئی ، میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر علاقے کے عمائدین نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیااور ان کو خراج تحسین پیش کی ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس لگانے سے ہمارے مشکلات میں کمی آئیگی اور غریب لوگوں کی داد رسی کی جائیگی ، اس موقع پرلیفٹنینٹ کرنل عرفان ملک نے یقین دلایا کہ پاک آرمی سوات میں عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور انشاء اللہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح کے کیمپس کا انعقاد کریں گے جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button