آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے عوام نے ” ڈپٹی کمشنر” کے تبادلے کا مطالبہ کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے عوام نے ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کا مطالبہ کردیا۔ مینگورہ کے نشاط چوک میں سابقہ کونسلر سپین خان نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم گزشتہ تین سالوں سے یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں جن کی کار کردگی صفر کے برابر ہے، انہوں نے احتجاجی مظاہرے میں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا جائے؟ جس پر وہاں موجود کثیر تعداد میں لوگوں نے جواب دیا کہ ہاں ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا جائے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button