آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے لوگ محب وطن اور امن پسند ہیں،سید اشفاق انور

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ سوات کے لوگ حقیقی معنوں میں محب وطن اور امن پسند ہیں،یہاں سے ڈھیر ساری محبتیں اور خوشگواریادیں لے کر جارہاہوں،رابطے بدستور بحال رکھیں گے،سوات کے صحافی بہتر اندازمیں علاقائی مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے ساتھ بھرپوراندازمیں تعاؤن بھی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سوات سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او سید اشفاق انورنے سوات پریس کلب میں صحافیوں کی طرف سے اپنے اعزازمیں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم،چیف آرگنائزرغلام فاروق،سینئر صحافی فضل رحیم خان،تاجر رہنما حاجی عبدالرحیم اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے سید اشفاق انور سوات میں دی گئیں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ موصوف نے پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرنے ان کے مابین دوستانہ ماحول پیدا کیاجبکہ امن کی بحالی کیلئے بہتر اور موثر اقدامات اٹھائے جن کی بدولت یہاں پر امن کی فضاء برقراررہی جبکہ پولیس جوانوں کو دن رات عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن کے قیام کی خاطر متحر ک رکھا،ڈی پی او سید اشفاق انور نے کہاکہ سوات کے صحافیوں،سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کیا ہے جس پر ان کا مشکور ہوں،انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ سوات کے عوام امن پسنداور محب وطن ہیں جو پولیس کے ساتھ تعاؤن کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سوات میں حالات خوشگوار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہاں سے جانے کے بعد بھی رابطے برقراررکھیں گے اورجہاں بھی رہیں گے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہی رہیں گے،اس موقع پر انہیں سوات پریس کلب کی جانب سے یادگای شیلڈ بھی پیش کیا گیا،پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان صحافی سبحان اللہ نے انجام دئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button